فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔

دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے۔سمندرمیں پیش آئے واقعے پر وکلا نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --