بحری جہاز ایم ٹی آنر 25 کے چار زخمی پاکستانی عملے کے ارکان اور تین جاں بحق پاکستانی عملے کے ارکان کی میتیں ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے کراچی منتقل کی جا رہی ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق جبوتی اور ایتھوپیا میں پاکستان کے سفیروں نے چار زخمی پاکستانی عملے کے ارکان اور تین جاں بحق پاکستانیوں کی میتوں کو روانہ کیا۔
جاں بحق ہونے والے پاکستانی عملے کے ارکان میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں۔
زخمی افراد اور جاں بحق افراد کی میتیں ایتھوپین ایئرلائنز کی پرواز ET 694 کے ذریعے کراچی واپس لائی جا رہی ہیں۔

