4

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کسی پرتشدد گروہ کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی اجازت نہیں دی جائے گی اور سڑکیں بند کرنے یا امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

کوہاٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کی اور کہا کہ صوبے میں دہشت گردی کی صورتحال کے باوجود وہ لاہور میں فوٹو سیشنز میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق وضاحت دینی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی معاونت کے لیے فرانزک لیبارٹری بھی موجود نہیں۔

عطا تارڑ نے صوبے میں ٹھیکوں کی تقسیم میں پسندیدہ افراد کو نوازنے اور بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے۔

میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایت میں پُرامن احتجاج شامل نہیں، اور دعویٰ کیا کہ پُرامن افراد گھروں سے غلیلیں اور کیل لگی لاٹھیاں لے کر نہیں نکلتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں