عالمی سطح پر مربوط اقدامات سے غذائی تحفظ کا تحفظ ضروری ہے، رانا تنویر

5

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

روم میں ایف اے او گلوبل کانفرنس فار ایکشنز آن ون ہیلتھ اِن ایگرو فوڈ سسٹمز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ عالمی سطح پر کیے گئے وعدوں کو قومی سطح پر عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ضروری ہے، جس کے لیے مؤثر رابطہ کاری اور عملدرآمد ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صحت مند اور زیادہ مضبوط مویشیوں اور غذائی پیداوار کے نظام پر توجہ دے رہا ہے۔

وزیر نے خوراک کے تحفظ کے حوالے سے فارم سے صارف تک خوراک کی زنجیر کے ہر مرحلے پر صارفین کے تحفظ کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اینٹی مائکروبیل مزاحمت کی مؤثر نگرانی کے ساتھ اینٹی مائکروبیل ادویات کے ذمہ دارانہ استعمال پر بھی زور دیا۔

رانا تنویر نے مویشی پالنے اور گھریلو غذائیت میں خواتین کے اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معلومات، خدمات، ٹیکنالوجی، مالی وسائل اور منڈیوں تک رسائی بہتر بنانا دیہی معیشت اور ون ہیلتھ کے اہداف کے لیے اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں