کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

3

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں دھماکے کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کی نماز کے بعد پاک فوج کے کمانڈوز نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس لائنز کمپلیکس میں چھپے آخری دو خودکش حملہ آوروں کو نشانہ بنایا۔

 

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر سات دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پورے آپریشن کی نگرانی کمانڈر کوہاٹ نے براہِ راست کی۔

پاک فوج کے کمانڈوز، جوانوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو کلیئر کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں