اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) اور گلگت بلتستان کے سات اہم مقامات پر آزمائشی 5G سروس فعال کر دی۔
ادارے کے مطابق رواں سال کے اختتام تک مزید 20 مقامات پر 5G سروسز کو فعال کیا جائے گا، جس کے بعد فعال سائٹس کی مجموعی تعداد 27 ہو جائے گی۔
تیز رفتار 5G ٹیکنالوجی کی تنصیب سے خطے میں مختلف شعبوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہونے اور ترقی کی رفتار تیز ہونے کی توقع ہے۔ اس ٹیکنالوجی سے سیاحت، تعلیم، صحت، کاروبار اور عوامی خدمات کی فراہمی سمیت متعدد شعبوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
ایس سی او کی جانب سے 5G سروس کا آغاز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید مواصلاتی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے سات مقامات پر ایس سی او کی آزمائشی 5G سروس فعال
4

