پاکستان اور کینیڈا نے زراعت، کان کنی، ماحول دوست توانائی، ہوا بازی اور تیار مصنوعات کی صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ملاقات میں ہوا۔
وزیر تجارت نے پاکستانی کاروباری اداروں، کینیڈا کے سرمایہ کاروں اور تیسرے ممالک کی منڈیوں کے خریداروں کے درمیان تجارتی طور پر قابل عمل شراکت داریوں کے فروغ کے لیے روابط قائم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
کینیڈا کے ہائی کمشنر نے بین الاقوامی تجارت کو متنوع بنانے اور ایشیائی منڈیوں کے ساتھ روابط مضبوط کرنے میں کینیڈا کی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

