پاکستان سمیت 8 ممالک نے فلسطینیوں کی بے دخلی کے اسرائیلی بیانات مسترد کردیئے

9

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی سے متعلق اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کی تجاویز اور منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی انسانی قانون سمیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے اندر یا باہر فلسطینی عوام کو بے دخل کرنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ جبری بے دخلی کے مطالبات کو سرکاری پالیسی یا عملی اقدامات کی صورت دینے سے خطے کے امن اور استحکام پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں