حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، قیصر احمد شیخ

4

وزیر سرمایہ کاری بورڈ (بورڈ آف انویسٹمنٹ) قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے اور مشترکہ سرمایہ کاری (جوائنٹ وینچرز) کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے حکام کے ہمراہ آنے والے ایرانی کاروباری وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر سرمایہ کاری نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ، کاروباری روابط کے استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں