ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

14

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا، جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسکندر مومنی کو گلدستہ پیش کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم بھی ایرانی وفد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

دورۂ پاکستان کے دوران ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں