اسحاق ڈار کا پاک-برطانیہ تعلقات کی اہمیت پر زور

7

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔

یہ بات انہوں نے برطانیہ میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر ٹیپو عثمان چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ برطانیہ میں دنیا کی سب سے بڑی، متحرک اور فعال پاکستانی برادریوں میں سے ایک آباد ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

انہوں نے نامزد ہائی کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ پاک-برطانیہ شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں، تاکہ سیاسی، معاشی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

نائب وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو مؤثر قونصلر خدمات اور فلاحی سہولیات کی بروقت فراہمی پاکستانی ہائی کمیشن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں