اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور محسن نقوی کے درمیان اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال

3

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز، نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران مغربی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں، اقوام متحدہ کے امن مشنز اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی طویل اور مؤثر خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے عالمی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں