اقوام متحدہ میں محسن نقوی کا دہشت گردی اور منظم جرائم کے خلاف مشترکہ عالمی کارروائی پر زور

3

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور انسانی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان خطرات کا کوئی بھی ملک اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کے چیفز آف پولیس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات اور انسانی اسمگلنگ جیسے مسائل سے کوئی بھی ملک محفوظ نہیں، اس لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہوئے مؤثر حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تعاون، معلومات کے تبادلے اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے ہی دہشت گردی اور دیگر سرحد پار جرائم کا مؤثر سدباب ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں