صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ محفوظ، مضبوط اور متوازن غذائی نظام کی تیاری میں اپنا کردار ادا کریں۔
غذائی تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ زراعت اور خوراک کے نظام سے وابستہ ہر فرد غذائی تحفظ یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ رواں سال عالمی یومِ غذائی تحفظ آلودہ غذاء سے لگنے والی بیماریوں میں کمی لانے اور غذائی تحفظ کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے سائنس، اعداد و شمار اور شواہد پر مبنی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مضرصحت خوراک کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں اور غذائی قلت سے نمٹنا ایک مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔








