آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات آئندہ ماہ 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔آزاد جموں و کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس غلام مصطفیٰ مغل نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا۔
انہوں نے بتایا کہ امیدوار 9 جون سے 19 جون تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکیں گے۔چیف الیکشن کمشنر کے مطابق انتخابی عمل مقررہ شیڈول کے تحت مکمل کیا جائے گا تاکہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔









