خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ML-1 ریلوے منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔وہ اسلام آباد میں وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ML-1 ریلوے ٹریک سے جنوبی اضلاع میں تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔گورنر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔









