پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور

پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل مکالمے کی اہمیت پر زور

ایران کے مرکزی بینک کے گورنر ڈاکٹر عبدالناصر ہِمّتی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد ٹاکس کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن اور استحکام اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل مکالمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --