پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہےکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے۔ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غریب اور مڈل کلاس طبقہ شدید متاثر ہے، صرف پیٹرول نہیں، ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم ہے، پہلے 55 روپے، پھر 137 روپے اضافہ، ظلم کی انتہا ہے اس سے بائیکرز، ڈیلیوری ورکرز، طلبہ و مزدور سمیت سب متاثر ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات شفیع جان نے کہا کہ ناکام معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا،وفاقی حکومت نے عوام کو دیوار سے لگا دیا،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --