کویت کے سفیر نے امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر تہہ دل سے مشکور

کویت کے سفیر نے امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر تہہ دل سے مشکور

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمن جاسر المطیری سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، توانائی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کویت سے ممکنہ طور پر ڈیزل اور جیٹ فیول کی فراہمی کیلئے پاکستانی پرچم والے بحری جہازوں کومکمل سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی پر کویت پیٹرولیم کارپوریشن کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے عالمی اور علاقائی چیلنجز کے باوجود پاکستان کیلئے کویت کی مسلسل حمایت کا اعتراف کیا اور پاکستان کی توانائی کی سلامتی کے لیے کویت کے کردار کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان اور کویت کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اُجاگر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات دلوں سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

علاقائی امن و استحکام پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تمام برادر ممالک کو پرامن اور محفوظ دیکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف تنازعات کے پُرامن حل میں مدد کیلئے بھرپور نداز میں سرگرم عمل ہیں۔

کویت کے سفیر نے امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے پاکستان کے عوام حکومت اور مسلح افواج کی کوششوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں مسائل کے پُرامن حل کے فروغ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --