گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت، ’فون گرو‘ پاکستان میں جدید زرعی ٹیکنالوجی اور سمارٹ فارمنگ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
’فون گرو‘ نے جدید مشینری کے ذریعے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کی سمارٹ فارمنگ کو مضبوط بنایا ہے، جس سے جدید آبپاشی کے نظام، سولرائزیشن اور ماحول دوست طریقوں کے ذریعے پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈرونز، سینسرز اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے استعمال سے پرسیژن فارمنگ کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ اعلیٰ جینیاتی معیار، آئی وی ایف ٹیکنالوجی اور ایمبریو ٹرانسفر کے ذریعے مویشیوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
’فون گرو‘ نے 2028 تک زون بیسڈ نیشنل ہیرڈ امپروومنٹ پروگرام قائم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے۔
’فون گرو‘ کے منیجر لائیو اسٹاک، ڈاکٹر شمرز کے مطابق کمپنی نے مارچ 2024 میں برازیل سے اعلیٰ معیار کی مویشی درآمد کیں اور اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد سیمین ڈوز تیار کی جا چکی ہیں، جن کی بڑی تعداد کسانوں تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فون گرو کی لیبارٹری میں اب تک تین ہزار سے زائد ایمبریوز تیار کیے جا چکے ہیں اور 800 سے زائد مختلف فارموں میں منتقل کیے گئے ہیں۔
ڈاکٹر شمرز نے مزید بتایا کہ ان اقدامات کی بدولت عام کسان بھی اعلیٰ جینیاتی مویشیوں کے ذریعے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل کر رہے ہیں۔