نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جاری پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کی بحالی کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔