نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آج مصری وزیر خارجہ Dr. Badr Abdelatty سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، تحمل اور اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امن اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔