پاکستان خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

پاکستان خطے میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے یہ یقین دہانی آج کویت کے ولی عہدSheikh Sabah Al Khaled Al Hamad Al Sabah کو ٹیلی فون کال کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرائی ۔

وزیراعظم نے خوشگوار گفتگو میں پاکستان کی طرف سے کویت پر حملوں کی شدید مذمت کی اور ایک بار پھر اس مشکل وقت میں کویت کے عوام کیلئے یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا ۔

شہبازشریف نے کویت کی قیادت کو مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا ۔

کویت کے ولی عہد نے وزیراعظم کی قیادت کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کیلئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

انہوں نے حالیہ بحران کے دوران پاکستان کی طرف سے کویت کی حمایت پر بھی وزیراعظم کا شکریہ اداکیا ۔

انہوں نے کویتی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے حالیہ خط پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور صورتحال بہتر ہونے پر جلد ازجلد پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --