صنعت، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں پاک چین شراکت داری ایک نئے دور میں داخل ہو گئی ہے۔چین کے قونصل جنرل سن یان نے حال ہی میں لاہور کے ایوان صنعت و تجارت کا اہم دورہ کیا۔دورے کے دوران آئی ٹی، زراعت، معدنی وسائل اور صنعتی شعبوں کی ترقی پر بات چیت ہوئی۔ایوان کے صدر فہیم الرحمان سہگل کے مطابق یہ دورہ کاروباری اجلاسوں اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کیلئے بہت اہم ہے۔