بری فوج کے سربراہ اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر،پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بھی یومِ پاکستان کے پرمسرت موقع پر مسلح افواج کی جانب سے قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940 ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے جس نے ہمارے اجتماعی نظریے کو واضح کیا اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ متعین کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنی باہمت عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کے خاتمے کیلئے اپنے عزم میں متحد اور ثابت قدم ہیں۔