افغانستان، بھارت اور اسرائیل کا پاکستان مخالف گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے۔
بھارتی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر راجیش پاورنے اعتراف کیا ہے کہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں حملوں کیلئے افغان سر زمین کا استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ بھارت دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد جبکہ اسرائیل ہتھیار اور خفیہ معلومات فراہم کر رہا ہے۔
ماہرین نے خبردار بھی کیا ہے کہ افغان سر زمین سے حملے کرنے والے دہشت گرد گروہوں کی مبینہ معاونت علاقائی امن و استحکام کیلئے ایک سنگین چیلنج بن سکتی ہے جس سے جنوبی ایشیا اور دیگر ممالک میں کشیدگی میں بڑی حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔