پاکستان کا شام کو غیر مستحکم کرنے والی پیشرفت سے محفوظ رکھنے پر زور

پاکستان کا شام کو غیر مستحکم کرنے والی پیشرفت سے محفوظ رکھنے پر زور

پاکستان نے شام کو غیر مستحکم کرنے والی پیشرفت سے محفوظ رکھنے پر زور دیا ہے، تاکہ ملک بحالی اور استحکام کی جانب پیش قدمی کر سکے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی انسانی اور سیاسی صورتحال پر بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اس امر پر زور دیا کہ شامی قیادت میں اور شامی ملکیت کے تحت سیاسی عمل کو قابلِ اعتماد، جامع اور بروقت انداز میں آگے بڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی ڈھانچے، بشمول قانون ساز اداروں کی تکمیل، طویل مدتی استحکام اور قانونی جواز کے لئے ناگزیر ہے۔

عاصم افتخار نے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے متعلق پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو شامی گولان پر اپنے غیر قانونی قبضے کا خاتمہ کرنا چاہئے اور علاقے کی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --