نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، گورنر سندھ

نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، گورنر سندھ

صوبائی گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نوجوانوں کے روشن مستقبل اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے آج کراچی میں وزیراعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر فہد شفیق سے گفتگو کے دوران کہی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت شروع کیے گئے مختلف منصوبوں بشمول لیپ ٹاپ اسکیم کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ تعلیم، روزگار، کاروباری مواقع، سماجی شمولیت اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے پائیدار اور روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --