شیڈول کے مطابق حج پروازوں کیلئے تیاریاں جاری ہیں:وزارت مذہبی امور

شیڈول کے مطابق حج پروازوں کیلئے تیاریاں جاری ہیں:وزارت مذہبی امور

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ شیڈول کے مطابق حج پروازوں کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج پروازوں کا عمل مقررہ وقت میں شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث حج پروازوں کی معطلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہا کہ حج پروازوں کے اوقات کار عید الفطر کے بعد جاری کئے جائیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --