معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کی تینتیسویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔حبیب جالب چوبیس مارچ انیس سو اٹھائیس کو برصغیر کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی سادہ مگر پراثر شاعری کے ذریعے عوام کے دلوں کو گہرائی سے متاثر کیا اور ظلم و ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔
ان کے معروف شعری مجموعوں میں سرِ مقتل، ذکر بہتے خون کا، گنبدِ بیدار اور کلیاتِ حبیب جالب شامل ہیں۔حبیب جالب کا انتقال بارہ مارچ انیس سو ترانوے کو لاہور میں ہوا۔ ان کی برسی کے موقع پر ادبی حلقوں کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔