پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے قریبی رابطے رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ہو۔انہوں نے مشرق وسطیٰ اور پورے خطے میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام پر اس کے اثرات کے ساتھ اس کے وسیع تر نتائج پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔