موثر کیپٹل مارکیٹ معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، محمد اورنگزیب

موثر کیپٹل مارکیٹ معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہے، محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے، مالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے اور نجی شعبے کی قیادت میں اقتصادی ترقی میں مدد کیلئے ایک موثر کیپٹل مارکیٹ کی ترقی انتہائی ضروری ہے۔وہ آج (بدھ) اسلام آباد میں کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ کونسل کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کونسل کو تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہیے تاکہ اصلاحات کے بروقت نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے جس سے پاکستان کی کیپٹل مارکیٹوں کی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے میں مدد ملے گی

-- مزید آگے پہنچایے --