نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کویت پر حملوں سمیت علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم نے کویت کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔دونوں فریقوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر غور امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور کویت کے تاریخی، برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔