پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

 3  ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو عبرتناک شکست دیتے ہوئے 8 وکٹوں سے میچ اپنے نام کرلیا اور سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔بنگلادیشی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 115 رنز کے ہدف کو 15.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔بنگلادیش کے  نجم الحسین شنتو نے 27 رنز بنائے جبکہ تنزید حسن نے 67 رن کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ڈھاکا کے شیربنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں  بنگلادیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا تاہم صاحبزادہ فرحان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ شمائل حسین بھی صرف 4 رنز ہی بنا سکے، معاذ صداقت بھی اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

بنگلادیشی بولرز نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی اور پوری ٹیم کو 30.1 اوورز میں 114 رنز پر چلتا کردیا جو کہ پاکستان ٹیم کا بنگلادیش کےخلاف ون ڈے میں کم ترین اسکور ہے۔

پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف 37 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ محمد رضوان 10، سلمان آغا 5، حسین طلعت 4، عبدالصمد 0، شاہین آفریدی 4 اور محمد وسیم 0 تک محدود رہے جب کہ ابرار احمد 0 پر ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلادیش کے ناہید رانا کے ون ڈےکیرئیر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے  24رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن میراز نے 29رن کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --