ایران میں پاکستانی سفیرکا اپنے شہریوں پرفوری رجسٹریشن کرانے پر زور

ایران میں پاکستانی سفیرکا اپنے شہریوں پرفوری رجسٹریشن کرانے پر زور

ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے پاکستان جانے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سفارت خانے میں اپنی رجسٹریشن کرائیں۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بغیر کسی تاخیر کے شہریوں کی روانگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے خاص طور پر QOM میں پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی فوری وطن واپسی میں سفارت خانے کے ساتھ تعاون کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --