اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں: آئی جی اسلام آباد پولیس

اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں: آئی جی اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اسلام آباد میں عملی ذمہ داریوں کے حامل افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر کی امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران شرکا نے اسلام آباد میں مجموعی حفاظتی صورتحال اور امن و امان کے معاملات پر تفصیلی غور کیا۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے افسران کو ہدایت دی کہ ماہِ رمضان کے آخری دس دنوں میں مکمل حفاظتی انتظامات یقینی بنائے جائیں، بالخصوص اعتکاف اور طاق راتوں کے دوران خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ شہر بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی مزید مضبوط بنائی جائے، جبکہ بازاروں اور خریداری کے مراکز میں حفاظتی انتظامات اور گاڑیوں کی پارکنگ کے نظام کو مؤثر بنایا جائے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے تمام مسافر گاڑیوں کے اڈوں پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کا حکم بھی دیا، جبکہ مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری بھی دی۔

-- مزید آگے پہنچایے --