ایس آئی ایف سی توانائی ضروریات میں خود کفالت کے لئے سرگرم عمل

ایس آئی ایف سی توانائی ضروریات میں خود کفالت کے لئے سرگرم عمل

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل توانائی ضروریات میں خود کفالت اور تیل و گیس کے شعبے میں ترقی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان توانائی میں خود کفالت کیلئے مقامی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی بنا رہا ہے۔

پاکستان کی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی او جی ڈی سی ایل مقامی پیداوار میں اضافے کیلئے سرگرم عمل ہے۔او جی ڈی سی ایل نے قدرتی گیس کی پیداوار میں 5فیصد اضافے کے ساتھ 865ملین مکعب فٹ روزانہ پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کمپنی خام تیل کی پیداوار میں چودہ فیصد اضافے کے ساتھ روزانہ 40 ہزار بیرل کی پیداوار کے حصول کیلئے کوشاں ہے۔ماہر شعبہ توانائی محمد عارف کے مطابق موجودہ معاشی بحران کے باعث قومی آئل کمپنیوں پر بڑھتا انحصار تیل و گیس کی درآمدات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --