آرمی، واپڈا پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

آرمی، واپڈا پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ باسکٹ بال کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

(پ۔ر — 7 مارچ) پاکستان آرمی وائٹس، آرمی ریڈز اور واپڈا بلیوز نےحریف ٹیموں کیخلاف کامیابیاں حاصل کرتے ہوے پاک چاٸنہ فرینڈشپ کپ تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ کی وویمنز کیٹگری کےکوارٹر فائنل راونڈ کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس بورڈکے تعاون سے جاری ایونٹ کی وویمنز کیٹگری کے میچوں میں آرمی وائٹس نے واپڈا بلیوز کو 12 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی، جبکہ آرمی ریڈز نے اسلام آباد بُلز کو 6 کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے ہرایا۔

واپڈا بلیک نے ڈی ایچ اے ریبلز کو 11-18 سے واپڈا بلیوز نے فاسٹ فینکس کو 4 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے لائیکنز سی نے تھنڈرز سی کو 5-18 سے لائیکنز بی نے تھنڈرز بی کو 4-8 پوائنٹس سے ہرایا۔ڈیپارٹمنٹل کیٹیگری میں پی اے ایف نے واپڈا ریڈ کو 15-21 سے آرمی ریڈ نے پولیس کو 13-21 سے واپڈا گرین نے پی او ایف بی کے خلاف 10-22 سے کامیابی حاصل کی۔کلب کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں پیلیکنز نے وائی ایم سی اے کو 12-21 سے ریپٹرز بلیک نے اسلام آباد وولوز کو 1-18 سے پیسز نے ریونز اے کو 8-21 سے ریپٹرز ریڈ نے ہنٹر سی کو 13-21 سے زیر کیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --