نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا دولتِ مشترکہ میں پاکستان کے کردار پر زور

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا دولتِ مشترکہ میں پاکستان کے کردار پر زور

 نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچوے سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔گفتگو کے دوران نائب وزیرِ اعظم نے آگاہ کیا کہ خطے کی موجودہ اور بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث وہ لندن میں ہونے والے دولتِ مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی نمائندگی کے لیے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو اجلاسوں میں شرکت کا اختیار دے دیا گیا ہے۔اسحاق ڈار نے اس موقع پر دولتِ مشترکہ کے لیے پاکستان کی خدمات اور کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس تنظیم میں تعمیری اور فعال کردار ادا کرتا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --