زراعت،غذائی تحفظ کے شعبے معیشت کے اہم ستون ہیں،وزیراعظم

زراعت،غذائی تحفظ کے شعبے معیشت کے اہم ستون ہیں،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے ملکی معیشت کے اہم ستون ہیں۔وہ غذائی تحفظ اور تحقیق کی وزارت کے امور کے بارے میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے زرعی لائحہ عمل کو مزید مؤثر بنانے کے بارے میں صوبائی حکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کی انتظامیہ کے ساتھ مشاورتی عمل کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ وہ چین سے زرعی تحقیق کے شعبے میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستانی سکالرز سے بھی رابطہ برقرار رکھیں اور زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے ان کی رائے طلب کریں۔اجلاس کے شرکاء کو زراعت اور غذائی تحفظ سے متعلق وزیراعظم کے تذویراتی لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

-- مزید آگے پہنچایے --