پنجاب حکومت نے ضلعی سطح پر اینٹی ڈرون یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق یہ اینٹی ڈرون یونٹ خصوصی ڈرون Fleet کی مدد سے متعلقہ اضلاع کی فضائی نگرانی کرے گا۔ترجمان نے کہا اینٹی ڈرون سسٹم جیمرز کی مدد سے شرپسند عناصر کی جانب سے چھوڑے گئے ڈرونز کو ناکارہ بنائے گا۔