نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج مملکتِ بحرین کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی، جس میں خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گفتگو کے دوران نائب وزیرِاعظم نے کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل، مکالمہ اور سفارتی رابطے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔