دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفر سے گریز کریں۔یہ ایڈوائزری اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد جاری کی گئی ہے۔
اس نے اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں، چوکس رہیں، غیر ضروری سفر کو کم سے کم کریں اور ذیل میں فراہم کردہ رابطے کی تفصیلات کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی مشنوں سے باقاعدہ رابطے میں رہیں۔