سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی میں چارخوارج کوہلاک کردیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مبینہ موجودگی پرکارروائی کی۔کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثرطریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردو ں کو جہنم واصل کیا۔خوارج کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ دہشت گردعلاقے میں متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔