وزیراعلی پنجاب کی مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلی پنجاب کی مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میتیں ہسپتال سے گھروں تک پہنچانے کیلئے پورے صوبے میں مفت ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تحصیل کی سطح پر سرکاری ہسپتالوں میں مفت سروس شروع کرنے کا منصوبہ طلب کیا۔مریم نواز نے کہا کہ ہر تحصیل میں کم از کم ایک وین دستیاب ہو گی اور لواحقین اس مقصد کیلئے 1122 اور متعلقہ ہسپتال کے کاؤنٹر پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --