صدر،وزیراعظم کا پشین میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر،وزیراعظم کا پشین میں کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف ہر روز جرأت ، عزم اور حوصلے کے ساتھ بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

-- مزید آگے پہنچایے --