غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف کا خیرمقدم

غزہ امن بورڈ کے پہلا اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا خیرمقدم کیا۔امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بہت پسند کرتا ہوں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر بہت اعلیٰ سپہ سالار ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ فیلڈ مارشل بہت بڑے فائٹر ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر پاک بھارت جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ بہت شدت اختیار کر رہی تھی۔ ہم نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس جنگ کو رکوایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتایا کہ اگر جنگ نہ روکی تو بھاری ٹیرف لگائیں گے۔ جنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے قریبی تعلقات قائم ہوئے۔امریکی صدر نے تصدیق کی کہ جنگ کے دوران گیارہ طیارے گرائے گئے۔

-- مزید آگے پہنچایے --