دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے، وزیر اعلیٰ پنجاب

دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔صوبائی دارالحکومت میں جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے، دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دسترخوان ضرورت مند افراد کے لئے کھلے رکھیں، رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دُعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، ماہ مقدس صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے، صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔اُن کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے تحت40 لاکھ خاندانوں کو10-10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست خود مدد نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 147اضلاع میں 300 سے زائد دسترخوان میں سحری اور افطاری کا اہتمام کیا گیا جب کہ پنجاب بھر کے سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --