منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔آج (بدھ) ڈھاکہ میں نارتھ ساؤتھ یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کیلئے تحقیقی پلیٹ فارمز کے اشتراک ، ڈیجیٹل مہارت کے اقدامات کو مشترکہ طور پر تیار کرنے، سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو جوڑنے اور سپلائی چینز کو مربوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔