صدر آصف علی زرداری نے ملک کے اتحاد اور قومی ترقی کے لئے جمہوریت کی اہمیت پر زور دیا ہے۔وہ رحیم یار خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔جائز سیاست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے صدرمملکت نے ریاستی اداروں کے خلاف ہتھیاروں کے استعمال یا اشتعال انگیزی کے خلاف خبردار کیا۔
اس سے قبل ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قومی اتحاد کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ موجودہ وزیراعظم متعدد مسائل کے باوجود معیشت کے استحکام اور بہتر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں۔